مجھے بلاول ہاؤس سے جان کا خطرہ ہے،حلیم عادل شیخ

مجھے بلاول ہاؤس سے جان کا خطرہ ہے،حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ انہیں بلاول ہاؤس سے جان کا خطرہ ہے، پیپلزپارٹی کا دہشت گرد چہرہ ان کے سامنے آگیا ہے۔پیرکوسندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا دہشت گرد چہرہ سامنے آگیا ہے۔ گینگ وار کی باقیات نے ایک ایم پی اے کو نشانہ بنایا پھر پیپلزپارٹی نے اپنے دہشتگرد کے ذریعے ایم پی اے پر حملہ کرایا۔سندھ اسمبلی میں پہلے قرارداد آئے گی پھر اجلاس چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان گھانچی کو جس نے گولی ماری اس کے پاس پولیس کی سیکورٹی ہے۔ آئی جی سندھ اب وفاق کے نمائندے نہیں رہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ رہے ہیں کہ آئی جی سندھ کو فارغ کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ شہباز شریف کے کمدار بن رہے ہیں جبکہ خورشید جانتے ہیں کہ اگلی باری زرداری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مراد علی شاہ کو معاف نہیں کریں گے، یہ بھٹو کا 1971 نہیں بلکہ عمران خان کا 2019 ہے۔