اسلام آبادہائیکورٹ،سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آبادہائیکورٹ،سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ،سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق آصف کی نااہلی کیلئے درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کریں گے ۔رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست پراعتراض عائدکیاتھا ۔درخواست میں پی ٹی آئی نے آصف زرداری کوبطوررکن پارلیمنٹ نااہل قراردینے کی استدعاکی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سابق صدرآصف زرداری نے انتخابی گوشواروں میں بیرون ملک اپنے اثاثہ ظاہر نہیں کئے ،آصف زرداری صادق اورامین نہیں رہے ،لہٰذاآصف زرداری 62 ون ایف کے تحت نااہل قراراور پارٹی صدارت سے ہٹایا جائے۔