فوجی عدالتیں آج بھی ملک و قوم کی اہم ضرورت، توسیع کے لئے فی الفور قانون سازی کرائی جائے:سلمان مجاہد بلوچ

فوجی عدالتیں آج بھی ملک و قوم کی اہم ضرورت، توسیع کے لئے فی الفور قانون سازی ...
فوجی عدالتیں آج بھی ملک و قوم کی اہم ضرورت، توسیع کے لئے فی الفور قانون سازی کرائی جائے:سلمان مجاہد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی  سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں آج بھی قوم کی ضرورت ہیں، اسلئے اس معاملے کو بیان بازی کر کے متنا زعہ نہ بنایا جائے، سمجھ سے بالا تر ہے کہ آج جو لوگ فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہے ہیں انہیں کسی چیز کا ڈر ہے؟ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق سویلین اداروں نے کام مکمل نہیں کیا، فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے فی الفور قانون سازی کرائی جائے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں نے جس کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے 648مقدمات کے فیصلے کئے اس کے نتیجے میں 345مجرموں کو سزائے موت ہوئی، یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ آج جو لوگ فوجی عدالتوں کی مخالفت کر رہے ہیں انہیں کسی چیز کا ڈر ہے۔ 4سال میں فوجی عدالتوں میں فوجی ترجمان کے مطابق 717مقدمات سنے گئے۔انہوں نے کہا کہ  اس حقیقت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ 21نکاتی نیشنل ایکشن پلان کی منظوری میں ساری سیاسی اور فوجی قیادت کی حمایت شامل تھی ، 4سال گزر گئے نیشنل ایکشن پلان کے جو نکات افواج پاکستان سے متعلق تھے ان پر تو مکمل عمل ہو گیا لیکن افسوس یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق سویلین اداروں نے کام مکمل نہیں کیا۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر قومی اسمبلی کی اپنی تقریر میں فوجی عدالتوں کا معاملہ پر میں نے کہا تھا کہ اس ماں سے پوچھیں جس نے جب اپنے بیٹے کو یونیفارم پہنا کرلنچ بکس کے ساتھ اے پی ایس سکول بھیجا تھا لیکن بچوں کے جسم کے ٹکڑے انہیں ملے،اس ماں کو آئین اور قانون سے کوئی غرض نہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پاکستان کے مخصوص و موجودہ حا لا ت میں وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے  وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے اپیل کی کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لئے فی الفور قانون سازی کرائی جائے اور متعلقہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔