بنوں میں گھر کے اندر خوفناک دھماکہ ،میاں بیوی اور چار بچے جاں بحق

بنوں میں گھر کے اندر خوفناک دھماکہ ،میاں بیوی اور چار بچے جاں بحق
بنوں میں گھر کے اندر خوفناک دھماکہ ،میاں بیوی اور چار بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبر پختون خوا کے اہم شہر  بنوں کے مضافاتی علاقے  میں ایک گھر کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور ان کے 4 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبرپختوں خواہ کے شہر بنوں سےانتہائی  تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ صوبے کے اہم ترین شہر بنوں کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے ،دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی ۔دھماکے میں میاں ،بیوی اور چار کم سن بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکہ دہشت گردی کی واردات تھی یا ملک دشمن قوتوں کی مذموم کارروائی ؟پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا دایئرہ وسیع کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ایک بڑے شہر لورا لائی  میں ملک دشمن قوتوں نے ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کیلئے  بھرتیوں کے لئے ہونے والے انٹرویوز کے دوران اچانک حملہ کر دیا تھا جس میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد  شہید ہو گئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جواب کارروائی میں تین  حملہ آور بھی مارے گئے تھے ،اس حملے میں 15 کے قریب لوگ زخمی بھی ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی کیمپلیکس سے 800 کے قریب امیدواروں کو بحفاظت نکال کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے تھے ۔