پاکستان میں طلاق کا رحجان ، گیلپ کا نیا سروے جاری ، حیرت انگیز انکشافات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں طلاق کے رحجان کے حوالے سے حیرت انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہر 5 میں سے1 پاکستانی نے اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونےکا انکشاف کیا ہے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔
"جنگ " کے مطابق گیلپ پاکستان کے سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 6 ماہ میں کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا جبکہ 77 فیصد نے کہا کہ ان کے یہاں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔خاندان میں طلاق کے واقعات سے خواتین زیادہ آگاہ ہیں، خواتین میں 22 فیصد، مردوں میں 19 فیصد نے کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا۔