ایئرپورٹ پولیس کی کاروائی ، چولستان کے علاقے سے بھارتی ایجنٹ گرفتار

ایئرپورٹ پولیس کی کاروائی ، چولستان کے علاقے سے بھارتی ایجنٹ گرفتار
ایئرپورٹ پولیس کی کاروائی ، چولستان کے علاقے سے بھارتی ایجنٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایئرپورٹ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چولستان کے علاقے سے بھارتی ایجنٹ گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر ایئرپورٹ پولیس نے رحیم یار خان کے علاقے چولستان میں کاروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کی جانب بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم جمعہ خان بھارتی صوبہ راجھستان کے شہر جیسلمیر کا رہائشی ہے اور وہ یزا ختم ہونے کے بعد 6 ماہ سے روپوش تھا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ اور اس کا ایک ساتھی گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں مقیم ہیں ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

رحیم یارخان -