پاور سیکٹرکیلئے مختص غیر ملکی فنڈز کا استعمال سست روی کا شکار

پاور سیکٹرکیلئے مختص غیر ملکی فنڈز کا استعمال سست روی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاور سیکٹر کے لئے مختص غیر ملکی امدادی فنڈز کا استعمال سست روی کا شکار ہے اور اب تک صرف 23فیصد فنڈز استعمال کئے جاسکے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فنڈز کے استعمال میں سست روی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے موجود پروجیکٹس میں کئی رکاوٹیں سامنے آئی ہیں اور قرضوں پر کئے گئے وعدوں کی شکل میں قومی خزانے پر بے تحاشہ بوجھ بھی پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف پچیس جولائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری محمد سلیم سیفی نے پاور سیکٹر کے لیے غیر ملکی امداد پر بریفنگ بھی دی انہوں نے کہاکہ 31مئی 2015ء تک 185 پروجیکٹس کے لیے 27.85 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں جس میں صرف 9.14ارب روپے بروئے کار لائے جاسکے ہیں ۔

مزید :

کامرس -