این اے 33 ہنگو، دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی امیدوار خیال زمان کی جیت برقرار
ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 33 ہنگو میں دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی کے امیدوار خیال زمان کی جیت برقرار رہی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 33 ہنگو میں ہار جانے والے ایم ایم اے کے امیدوار عتیق الرحمان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دے رکھی تھی جس پر 50 پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی کی گئی ۔پی ٹی آئی کے خیال زمان کی جیت برقرار رہی جبکہ ایم ایم اے کے امیدوارعتیق الرحمان اپنے ووٹوں میں اضافہ نہ کر سکے ۔
آر او نے تحریک انصاف کے خیال زمان کو کامیاب قرار دے دیا اور ایم ایم اے کے امیدوار کی تمام پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔