وہ ٹیم جس کے 18 سال بعد پاکستا ن آنے کے امکانات روشن ، پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے سب سے بڑی خبر 

وہ ٹیم جس کے 18 سال بعد پاکستا ن آنے کے امکانات روشن ، پاکستانی کرکٹ شائقین ...
وہ ٹیم جس کے 18 سال بعد پاکستا ن آنے کے امکانات روشن ، پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے سب سے بڑی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کے پاکستان میں آ کر ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے امکانات روشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے جوکہ آئندہ ماہ پہنچیں گے ۔ اگر نیوزی لینڈ دورے کا حتمی فیصلہ کرتی ہے تو یہ 18 سال بعد پاکستان آ ئے گی ، اس سے قبل ٹیم 2003 میں آخری بار کھیلنے آئی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر ، اکتوبر میں وائٹ بال سیریز شیڈول ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا ، اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات لی ہیں ، سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکا سن آئند ہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے ، رگ ڈیکاسن لاہور ، کراچی اور روالپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن مختلف اوقات میں پاکستان میں میچز اور سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزلے لے چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ سیکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں ، لیکن پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کررکھی ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 2003 میں آخر مرتبہ پاکستان آئی تھی ۔

مزید :

کھیل -