’وہ انسانوں سے بھی تیزی سے بن رہے ہیں اور کسی بھی وقت حملہ کرکے سب انسانوں کو مار ڈالیں گے‘ معروف ترین سائنسدان نے خوفناک ترین پیشگوئی کردی

لندن (نیوز ڈیسک) کیا انسان کی اپنی بنائی ہوئی مشینیں ایک دن اتنی ذہین اور طاقتور ہوجائیں گی کہ دنیا پر قبضہ کر کے انسان کا وجود ہی صفحہ ہستی سے مٹادیں گی؟ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے اس خوفناک سوال کا جواب ”ہاں“ میں دے دیا ہے۔ پروفیسر ہاکنگ کہتے ہیں کہ یہ بالکل ممکن ہے، بلکہ وہ تو خبردار کررہے ہیں کہ انسان کے اپنے بنائے ہوئے روبوٹ ایک دن اسے اپنے پیروں تلے روند ڈالیں گے۔
روسی شہر میں سڑک پر اچانک ایک ایسی چیز چلتی ہوئی آگئی جو کسی نے کبھی زندگی میں نہ دیکھی تھی، ڈرائیوروں کی دوڑیں لگ گئیں، کیا چیز تھی؟ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر کاہاکنگ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا ارتقاءنسل انسانی کے ارتقاءسے کہیں تیز ہوسکتا ہے اور جب انسان کی بنائی ہوئی مشینیں اس درجے کی ذہانت کو پہنچ جائیں گی کہ اپنے ارتقاءکے عمل کو کنٹرول کرسکیں تو پھر کوئی طاقت ان کے آگے بندھ باندھنے کے قابل نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب روبوٹ اپنے ارتقاءپر کنٹرول حاصل کرلیں گے تو ہم یہ پیشگوئی نہیں کرسکتے کہ ان کے اہداف ہمارے اہداف جیسے ہی ہوں گے۔ وہ ہمارے غلام بننے کی بجائے ہمیں غلام بنالیں گے اور بالآخر کرہ ارض سے ہمارا صفایا کرکے اس کے مالک بن بیٹھیں گے۔
پروفیسر ہاکنگ کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہونے والی ترقی کے بہت سے فوائد ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ صرف فائدہ مند ہی ہو۔ یاد رہے کہ پروفیسر ہاکنگ عمومی طور پر ہی روبوٹس کے مداحوں میں کبھی شامل نہیں رہے۔ گزشتہ سال بھی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی حامل یہ مشینیں نسل انسانی کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہیں۔