وزیر کھیل کو ’’بندر ‘‘ کہنا ملینگا کو مہنگا پڑگیا ، 1سال کی معطلی کا سامنا

وزیر کھیل کو ’’بندر ‘‘ کہنا ملینگا کو مہنگا پڑگیا ، 1سال کی معطلی کا سامنا
 وزیر کھیل کو ’’بندر ‘‘ کہنا ملینگا کو مہنگا پڑگیا ، 1سال کی معطلی کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو( نیٹ نیوز ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا کو ایک سال کے لئے معطل کردیا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کردہ خصوصی انکوائری پینل کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا اور معافی بھی مانگی جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فاسٹ بولر کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم چھ ماہ کی سزا معطل تصور کی جائے گی اور اگر اس عرصے کے دوران ملنگا نے دوبارہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تو پھر ان پر سزا کا اطلاق ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ ملنگا سے ایک ون ڈے میچ کی فیس کا 50 فیصد حصہ بطور جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا تھا کہ کرکٹرز بہت موٹے اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے جس پر لسیتھ مالنگا نے وزیر کا بندر سے موازنہ کیا تھا۔