ڈی آئی خان کو تجارتی حب بنانا ہمارا خواب تھا ،اقتصادی راہداری کی تکمیل سے تعبیر مل جائیگی:مولانا فضل الرحمن

ڈی آئی خان کو تجارتی حب بنانا ہمارا خواب تھا ،اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ...
ڈی آئی خان کو تجارتی حب بنانا ہمارا خواب تھا ،اقتصادی راہداری کی تکمیل سے تعبیر مل جائیگی:مولانا فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیر ہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ،ڈیرہ اسماعیل خان کو تجارتی حب بنانا ہمارا خواب تھا ، جس کو سی پیک کی تکمیل سے تعبیر مل جائیگی،سی پیک منصوبے پر دو سو ار ب روپے خرچ کئے جارہے ہیں ، اس سے ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان صرف تین گھنٹے کا راستہ ہوگا ، چشمہ لیفٹ کینال پراجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے بارہ لاکھ ایکڑ اراضی قابل کاشت ہوجائیگی ۔

 عبد الخیل میں واپڈا کے 132 کے وی کے گرڈ سٹیشن کے سنگ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عبدالخیل میں 132 گرڈ سٹیشن کے قیام سے بند کوئی گرڈ سٹیشن کی وولٹیج بھی بہتر ہوجائیگی اور بند کورائی کے 66 کے وی گرڈ سٹیشن کو اپ گریڈ کرکے 132کے وی کا گرڈ سٹیشن بنایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے سے علاقے کی تقدیر بدل جائیگی ،ڈھکی اور کڑی خیسور کے درمیان پپلاں کے مقام پر ایک پل تعمیر کیا جائیگا جس کو عبد الخیل کے مقام پر سی پیک منصوبے سے لنک کیا جائیگا ، ٹانک اور درابن کے مقامات پر انٹر چینج بنائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے یارک تک کے پچیس کلو میٹر لمبے اور پچاس کلو میٹر چوڑے علاقے میں ایک بڑا صنعتی زون بنایا جائیگا جہاں ڈیرہ شہر سے بڑا شہر آباد ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی مشکلات کا ادراک ہے ،اسی سوچ کی بنیاد پر ہم بڑے بڑے منصوبے لا رہے ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان کو تجارتی حب بنانا ہمارا خواب تھا ، جس کو سی پیک کی تکمیل سے تعبیر مل جائیگی۔