چارسدہ ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر خود کش حملہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

چارسدہ ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر خود کش حملہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) سٹی پولیس کی کاروائی ۔ آفتا ب احمد خان شیر پاؤ پر خود کش حملے سمیت دہشت گردی کے دیگر پانچ واقعات میں مطلوب مبینہ دہشت گرد گرفتار۔ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ۔ حکومت نے گرفتار ملزم کی سر کی قیمت 10لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ چارسدہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی عمر ان نے انکشاف کیا کہ 21دسمبر 2007کو شیر پاؤ میں نماز عید کے اجتماع میں سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیع اللہ کو اتمانزئی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار مبینہ ملزم دہشت گردی کے دیگر پانچ مقدمات میں بھی مطلوب تھے جس کی گرفتاری کیلئے حکومت نے دس لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا ۔ یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اور قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر 21دسمبر 2007 کو نماز عید کے دوران خود کش حملہ ہو ا تھا جس میں 67افراد لقمہ اجل جبکہ 70افراد زحمی ہو ئے تھے ۔ ایس ایچ او عمر ان خان کے مطابق گرفتار شدت پسند کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائیگی ۔ پولیس نے گرفتار شدت پسند کو فی الحال میڈیا کے سامنے پیش کرنے سے معذوری ظاہر کی اور موقف اختیار کیا کہ فی الحال سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملزم کو پیش نہیں کیا جا سکتا ۔

Back to Conversion Tool

Urdu Home