معمر رانا کی ’آزادی‘ کے ساتھ 2 سال بعدبڑی سکرین پر واپسی

معمر رانا کی ’آزادی‘ کے ساتھ 2 سال بعدبڑی سکرین پر واپسی
معمر رانا کی ’آزادی‘ کے ساتھ 2 سال بعدبڑی سکرین پر واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شوبز ڈیسک) فریڈم تھرلر فلم" آزادی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کے معمر رانا 2 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو آرٹسٹ ہونے کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لیے گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔اگرچہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ پہلے مکمل کی جاچکی تھی۔فلم کی کہانی عمران ملک نے لکھی ہے، جب کہ اسی کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں، یہ ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے۔’آزادی‘ کو عمران ملک کے بھائی عرفان ملک نے پروڈیوس کیا ہے، دونوں معروف ہدایت کار پرویز ملک کے بیٹے ہیں۔’آزادی‘ میں معمر رانا کے علاہ سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں ’زارا‘ نامی صحافی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف اداکار ندیم سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -