چھاپہ مار پولیس ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی

چھاپہ مار پولیس ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی
چھاپہ مار پولیس ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کشمور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمور میں چھاپہ مار پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق میانی ایٹ بڈانی تھانے کی حدود میں پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔