جہاز میں ہراسانی ، 2 خواتین نے معروف فٹبالر کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

جہاز میں ہراسانی ، 2 خواتین نے معروف فٹبالر کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
 جہاز میں ہراسانی ، 2 خواتین نے معروف فٹبالر کیخلاف مقدمہ دائر کردیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک  (ویب ڈیسک) امریکی فٹبالر پر جہاز میں موجود 2 خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ فٹبالر میک مینس کے وکیل نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

سماء نیوز کے مطابق  برینڈن میک مینس نامی فٹبالر پر 2023ء میں لندن جانے والی پرواز میں موجود 2 خواتین فلائٹ اٹینڈنٹ نے الزام عائد کیا اور اس حوالے سے مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 32 سالہ برینڈن میک مینس نے انہیں غلط طریقے سے چھوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ جمعے کو فلوریڈا میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 28 ستمبر کو فلائٹ میں کام کے دوران فٹبالر نے غلط طریقے سے چھوا، اس کے ساتھ ہی مقدمے میں 10 لاکھ امریکی ڈالرز ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -