مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج اور آپریشن پر رد عمل جاری کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج اور آپریشن پر رد عمل ...
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج اور آپریشن پر رد عمل جاری کر دیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

سکھر میں باب الاسلام سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی پارٹی کے فیصلے سے غرض نہیں کہ انہوں نے فیصلہ غلط کیا یا صحیح، وہ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے سے قافلے آرہے ہیں تو اس وقت راستے دیے گئے اور پیچھے ہٹ گئے،کہا کہ گولی نہیں چلانا چاہتے، جب ڈی چوک پہنچ گئے توپھرگولی کیوں چلائی؟

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرپارٹی کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے، مجھے بھی اور میرے مخالف کو بھی یہ حق حاصل ہے لیکن ہم اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔