حکومتی پالیسیوں کے باعث قومی ادارے خسارے کا شکار ہیں،اشرف بھٹی

حکومتی پالیسیوں کے باعث قومی ادارے خسارے کا شکار ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ذاتی کاروبار تو دن رات ترقی کی منازل طے کررہے ہیں لیکن قومی ادارے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل خسارے میں جا رہے ہیں اور حکمران ان کی نجکاری کرتے جارہے ہیں۔


قومی اداروں کو مسلسل نجکاری کرکے ان اداروں کو اپنے فرنٹ مینوں کے سپرد کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کی آنکھوں میں گرتی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کی کوئی عزت اور ساکھ نہیں ہے اس جماعت نے اپنی پہچان لوٹ مار کے طور پر عالمی سطح پر بنا لی ہے ۔
اشرف بھٹی