میلسی:طالبعلم گن پوائنٹ پراغوا  دوکی کوشش ناکام،مزاحمت پرزخمی 

میلسی:طالبعلم گن پوائنٹ پراغوا  دوکی کوشش ناکام،مزاحمت پرزخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  میلسی (نامہ نگار)میلسی شہر میں دن دہاڑے سکول جانے والے دو طلبہ  کے اغوا  کی کوشش ناکام بنادی گئی۔محلہ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
اسلام آباد کے محمد یامین کا 17 سالہ بیٹامحمد وسیم اور 14 سالہ محمد محسن  اپنے اپنے تعلیمی اداروں  کی جانب جاتے ہوئے  جب  مسجد   ابو بکر کہروڑ پکاروڈ کے سامنے سے گذرے تو آتشیں اسلحے سے لیس موٹر سائیکل سواروں کچا کوٹ کے محمد جاوید راجپوت نے 5 ساتھیوں کے ہمراہ دونوں کو اغوا کر نے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ان کے سر ہر بٹ مارتے ہوئے زخمی کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں محلہ ہری پور ہ کے راؤ تسلیم اختر کا بھتیجا محمد بلال  سکول سے لوٹ رہاتھا کہ مبشر نے 5 دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسے اغوا کر لیا۔بچے کی چیخ پکار پر ابو بکر وغیرہ آئے تو ملزمان نے ان پر تشدد کیا اور فرار ہو گئے۔ میلسی پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لیے۔
طالبعلم اغوا