موجودہ حکومت روزگار دینے والی نہیں چھیننے والی حکومت ہے،خورشید شاہ

موجودہ حکومت روزگار دینے والی نہیں چھیننے والی حکومت ہے،خورشید شاہ
موجودہ حکومت روزگار دینے والی نہیں چھیننے والی حکومت ہے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت روزگار دینے والی نہیں چھیننے والی حکومت ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ روزگاردیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایک کروڑنوکریاں دینے کاوعدہ کیاتھا،وفاقی حکومت روزگاردینے کے بجائے چھیننے جارہی ہے،جو بھی حکومت آتی ہے خود کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سرکلر ڈیٹ کا سہارا لیتی ہے،ان کا کہناتھا کہ ملک میں پانی کے ذخائرنہیں ہیں، پیپلزپارٹی بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہے،ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اور اس کونہیں بننا چاہیے،سکھرمیں 15ارب روپے کی سرکاری زمین قابضین سے چھڑوائی،خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرنے کا حکم دیں،انہوں نے کہا کہ عوام مجھ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، 8 مرتبہ کامیاب ہوا ہوں۔