چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان باہمی احترام کے رشتوں میں جڑے ہیں، اقتصادی و سیاسی روابط سے رشتہ مزید مضبوط کیا جاسکتاہے،ان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی مشترکہ چیلنج ہے، ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاک افغان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔

مزید :

قومی -