شہباز شریف  کی گرفتاری سےاچھا پیغام نہیں  جائیگا کیونکہ ۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے حیران کن بات کہہ دی

شہباز شریف  کی گرفتاری سےاچھا پیغام نہیں  جائیگا کیونکہ ۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) ...
شہباز شریف  کی گرفتاری سےاچھا پیغام نہیں  جائیگا کیونکہ ۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوارکےچیئرمین اورمسلم لیگ(ن)کےرہنمالیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم نےکہاہےکہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف جوکہ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ ہیں ان کو گرفتارکرنا کوئی اچھا پیغام نہیں، شہباز شریف تمام ملکی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور اچھے تعلقات اور رواداری کی بات کررہے ہیں،شہباز شریف کی گرفتاری سے سیاسی ماحول بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

چکوال پریس کلب میں ایک خصوصی نشست کے دوران سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا  کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اور ملک میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ حکومت ناڈیلور کررہی ہے، مہنگائی آسمانوں کو چلی گئی ہے، بے روزگاری میں بھی خوفناک اضافہ ہوچکا ہے، ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور اس پس منظر میں سیاسی محاذ آرائی کو فروغ دینا کوئی دانشمندی نہیں۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط ووٹ بینک ہے، دیگر ہم خیال سیاسی قوتوں کو بھی اکٹھا ہوکر بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر حکومتی جماعت کا مقابلہ کرنا چاہیے، حکومت کی کارکردگی کوئی تسلی بخش نہیں اور عوام میں شدید ردعمل ہے لہٰذا مسلم لیگ ن تمام سیاسی قوتوں لیکر بلدیاتی میدان میں اترے گی اور ہر نشست پر مضبوط اور مشترکہ امیدوار اتارے جائیں گے۔