عمران خان کا سب سے بڑا فین، سیلاب زدہ علاقے کا رہائشی بصارت سے محروم 9 سالہ بچہ، سارا دن کپتان کے گانے گاتا ہے

عمران خان کا سب سے بڑا فین، سیلاب زدہ علاقے کا رہائشی بصارت سے محروم 9 سالہ ...
عمران خان کا سب سے بڑا فین، سیلاب زدہ علاقے کا رہائشی بصارت سے محروم 9 سالہ بچہ، سارا دن کپتان کے گانے گاتا ہے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کا سب سے بڑا فین منظر عام پر آ گیا۔ سیلاب زدہ علاقے روجھان کا رہائشی بچہ عمران خان کے گانے گانے کی وجہ مشہور ہو گیا۔ محمد علی نامی یہ ننھا فین بصارت سے محروم ہے. 

 آفت زدہ علاقے روجھان سے عمران خان کا ننھا کھلاڑی منظر عام پر آیا ہے ۔ جس نے عمران خان سے محبت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بینائی سے محروم 9 سالہ محمد علی کا گھر سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ نہ سر چھپانے کو چھت ہے نہ ہی کھانے کو خوراک۔ لیکن عمران خان کا یہ متوالہ اپنے لیڈر کے گن گانے میں مصروف ہے۔ محمد علی چونکہ نابینا ہے لہذا نہ تو کبھی عمران خان کو دیکھا نہ ہی کبھی عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ لیکن کپتان   کی محبت نے اس بچے کو مشہور کردیا۔

بچہ گلی گلی گھومتا اور عمران خان کے گانے گاتا ہے، کپتان  کے خلاف بات کرنے والوں کو بھرپور جواب بھی دیتا ہے۔ محمد علی نے کپتان سے ملاقات کر کے روجھان کے سیاستدانوں کی شکایت لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -راجن پور -