مریم نواز کا پاک فوج کے حق میں بیان

مریم نواز کا پاک فوج کے حق میں بیان
مریم نواز کا پاک فوج کے حق میں بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج اور شہدا ءپر فخر ہے۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق مریم نواز کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں آج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر کارروائی کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔ مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل اور چند زخمی بھی ہوئے۔

مزید :

قومی -