سوراب اور قلات میں زلزلہ، شدت 4.5 ریکارڈ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے سوراب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 13 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے بعد عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
دوسری جانب زلزے کے جھٹکوں میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔