پولیس افسرنے 15سالہ لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنادیا
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس افسر نے ساتھی کی مدد سے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج، تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے ساتھی احسان کی مدد سے میٹرک کی طالبہ ( ن ) کو اٹھایا اور اسے نجی رہائش گاہ میں لے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اے ایس آئی محمد نواز اور احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، کوششیں جاری ہیں۔