حکومت عوامی مفادات کی بجائے حسب منشاءقومی اداروں کو بیچ رہی ہے، افنان بٹ

حکومت عوامی مفادات کی بجائے حسب منشاءقومی اداروں کو بیچ رہی ہے، افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مفادات کی بجائے حسب منثاءقومی اداروں کو بیچ رہی ہے اور اقتدار میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط اور ایجنڈے پر تکمیل کے لئے عمل پیرا ہے ، جس سے ملک میں بے روزگاری کی لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے، وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی حالیہ ملاقات جمہوریت کی مضبوطی اور میثاق جمہوریت کی تسلسل تھی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے، جبکہ طالبان تنظیموں کی جانب سے جنگ بندی کی مدت میں توسیع نہ کر کے حکومت کو نیچاءدکھانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں اور نہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اہم ملکی و قومی اداروں کو کوڑیوں کے داموں فروخت کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر زی شعور انتہائی پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اگر نجکاری کی جا تی ہے تو وہ ملکی مفاد میں کی جاتی ہے لیکن حکومت عوامی مفاد کے بجائے حسب منثاءاداروں کو آپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے بیچ رہی ہے جس کی وجہ سے آئیندہ چند ہفتوں تک ملک میں بے روزگاری کی نئی لہر دوڑنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آپنے کسی بھی دور اقتدار حکمران طبقہ غریب عوام کا قاتل بن چکا ہے اور منہگائی و بیروزگاری سے تنگ غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ حکمران ٹولہ ڈالر کی قیمت میں کمی پر خوشی کے شاد یانے بجانے میں مصروف جس سے غریب عوام کو ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں ہوا جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی اداروں کو استحکام اور اس کے برعکس مسلم لیگ (ن) نے نیلام کیا ہے اور جبری چانیٹوں کے زریعے ملازمین کو ذلیل و خوار اور بے روز گار کیا۔