’’ تمہارا ایمان بھی کمزور ہے اور جسمانی حالت بھی‘‘ ماڈل رابعہ بٹ نے تصویر پر تنقید کرنے والے شہری کو لاجواب کر دیا

’’ تمہارا ایمان بھی کمزور ہے اور جسمانی حالت بھی‘‘ ماڈل رابعہ بٹ نے تصویر ...
’’ تمہارا ایمان بھی کمزور ہے اور جسمانی حالت بھی‘‘ ماڈل رابعہ بٹ نے تصویر پر تنقید کرنے والے شہری کو لاجواب کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل گرل رابعہ بٹ نے ٹوئٹر پر ٹرول کرنے والے ایک نوجوان کو ایسا جواب دے دیا کہ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے۔
رابعہ بٹ ٹوئٹر پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے فالورز کے کمنٹس بھی باقاعدگی سے پڑھتی اور ان کے جواب بھی دیتی ہیں۔ پیر کے روز انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی جس پر لوگوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا لیکن ایک نوجوان کو حد کراس کرنا مہنگا پڑ گیا۔
رابعہ بٹ کی تصویر پر انس نامی نوجوان نے کمنٹ کیا ’ رمضان میں سب کے روزے خراب کرنے ہیں یا اپنا ٹوئٹر کیریئر ختم؟ کچھ سوچا آپ نے؟‘۔

سکرین شارٹ ٹوئٹر @Iamrabiabutt
رابعہ بٹ نے اس کمنٹ کا شاید کچھ زیادہ ہی برا منالیا اس لیے نوجوان کو ڈاکٹر سے رجوع کا مشورہ دے دیا۔ ’ بیٹا اگر آپ کے روزے تصویریں دیکھ کر ہی خراب ہوجاتے ہیں تو اپنا علاج کرواﺅ، ایمان بھی کمزور ہے اور جسمانی حالات بھی‘۔

سکرین شارٹ ٹوئٹر @Iamrabiabutt
رابعہ بٹ کی جانب سے نوجوان کو دیا جانے والا جواب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس جواب پر طرح طرح کے تبصرے تو کر ہی رہے ہیں ساتھ ہی اس کمنٹ کے سکرین شارٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے ہیں۔

مزید :

تفریح -