اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی سفارش، وزیر اعظم نے فیصلہ سنادیا

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی سفارش، وزیر اعظم نے ...
اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی سفارش، وزیر اعظم نے فیصلہ سنادیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ اوگرا کی سمری میں پانچ سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔