6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسے تو 5 جی ٹیکنالوجی ہی دنیا بھر میں دستیاب نہیں مگر ماہرین کی جانب سے اگلی نسل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے مگر یہ موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟ اس کا ممکنہ جواب سامنے آگیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جاپان میں دنیا کی پہلی ہائی سپیڈ 6 جی وائرلیس ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو 100 گیگا بائٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسمٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو 5 جی سے 20 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔مثال کے طور پر اس سپیڈ سے ہر سیکنڈ میں 5 ایچ ڈی فلمیں ڈاو¿ن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تجربات کے دوران چار دیواری کے اندر 100 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔خیال رہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کو 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں سمارٹ فونز کے لئے اس کی سپورٹ دستیاب ہے۔امریکا میں 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی زیادہ سے زیادہ سپیڈ 204.9 ایم بی فی سیکنڈ ہے مگر نظریاتی طور پر 5 جی کی زیادہ سے زیادہ سپیڈ 10 جی بی پی ایس ہو سکتی ہے۔
جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی پر ابھی کام جاری ہے اور اسے 2030 کی دہائی کے شروع میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔5 جی اور 6 جی میں بنیادی فرق الیکٹرو میگنیٹک سپیکٹرم کے فریکوئنسی بینڈز میں ہوگا۔5 جی سگنلز عموماً 6 گیگا ہرٹز سے 40 گیگا ہرٹز کے بینڈز کے درمیان ٹرانسمٹ ہوتے ہیں جبکہ 6 جی کے لئے 100 سے 300 گیگا ہرٹز بینڈز سگنلز استعمال کئے جائیں گے چونکہ 6 جی بی ٹیکنالوجی کے لئے زیادہ طاقتور فریکوئنسی بینڈز پر انحصار کیا جائے گا تو اس کے لئے نئے انفرا اسٹرکچر کی بھی ضرورت ہوگی تو 6 جی کیا ہے؟اس وقت چونکہ 6 جی سٹینڈرڈ طے نہیں ہوئے تو یہ واضح نہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کیسی ہوگی مگر ماہرین کے مطابق 6 جی ٹیکنالوجی سے موبائل نیٹ ورک پر سائبر سکیورٹی مضبوط ہوگی جبکہ اس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی زیادہ فیچرز موجود ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے ہولوگرافک کمیونیکیشن کو سائنس فکشن سے نکال کر حقیقت بنانے میں مدد ملے گی۔