پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا،ہونہار سکالر شپ فیز ٹوبھی شروع

پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے ...
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا،ہونہار سکالر شپ فیز ٹوبھی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغازکر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا۔ طلباء کو پہلی مرتبہ 13thجنریشن کور آئی سیون کے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ  نے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر دیگر صوبوں 5ہزار طلباء کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کا بھی آغازکر دیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کا ای پورٹل اوپن کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلباء کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ بلوچستان کے 938،آزاد جموں و کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان 410طلباء کو بھی لیپ ٹاپ ملیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی تاریخی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز  صدارتی نشست چھوڑ کر طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں۔  وزیراعلیٰ نے تقریب میں آمد پر ہاتھ ہلا کر طلباء کے خیرمقدمی نعروں کا جواب دیا۔ ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت 2سے 5 سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے طلباء کے لیے 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لاہور ڈویژن کے 27 سرکاری کالجز، 6 میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے 3121 طلباء کے لیے 12کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ 13سرکاری یونیورسٹیاں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی تقریب میں طلباء کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلیٰ  کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر پیش کرنے والی طالبات کو پیار کیا۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ تقریب میں طلباء نے ”سوہنی دھرتی“اور دیگر نغمے پیش کیے۔”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد“وزیراعلیٰ مریم نواز  نے خود ملی نغمہ گایا اور حاضرین بھی شامل ہوگئے۔ سوہنی دھرتی کے ملی نغمے سے تقریب کا ماحول پر اثر ہوگیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جب پاکستان کے نوجوان کہہ رہے ہیں ”قدم قدم آباد رہے“ تو ان شاء اللہ یہ دھرتی تا ابد آباد رہے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز  کی گفتگو پرطلباء کا بے مثال جوشِ و خروش دیدنی تھا۔ یو ای ٹی لاہور کی طالبات ہانیہ اور رابعہ نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلیٰ مریم نواز  کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلباء اور ہونہار سکالر شپ چیک اور لیپ ٹاپ خود اپنے ہاتھ سے دیئے۔

 یو ای ٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز  کو محترمہ کلثوم نواز کے پورٹریٹ پیش کیے۔ تقریب ختم ہونے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف طلباء میں گھل مل گئیں اورتصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے طلباء کیساتھ ملکر'' پاکستان زندہ باد ''کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔