ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کے بل کو حتمی شکل دے دی گئی

ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کے بل کو حتمی شکل دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کے بل کو حتمی شکل دیدی گئی جس کے تحت اراکین کی تعداد 13اور پالیسی بورڈ کے اراکین کی تعداد16ہوگی جبکہ چیف ایگریکٹو آفیسر ایم فل فارمیسی اور بیس سالہ تجربے کا حامل ہوگا۔ذرائع کے مطابق بل کے مجوزہ مسودہ میں ڈرگ ریگولیٹری ایجنسی کا نام ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی رکھنے کی تجویز دی گئی جبکہ چاروں صوبائی سیکرٹری صحت اتھارٹی کے رکن ہوں گے اور گلگت بلتستان و فاٹا کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔مسودے کے مطابق ہربل ، ہومیو پیتھک ، یونانی اور ایلوپیتھک ادویات رجسٹرڈ کی جائیں گی جبکہ فوڈ سپلیمنٹ ، کاسمیٹکس اور میڈیکل ڈیوائسز کو قانونی دھارے میں لایاجائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -