کیا خوبصورت خاتون سے شادی کرنے والے مرد جلد مر جاتے ہیں؟ ایک تحقیق جس نے عرب دنیا میں تہلکہ مچا دیا، حقیقت جانئے

کیا خوبصورت خاتون سے شادی کرنے والے مرد جلد مر جاتے ہیں؟ ایک تحقیق جس نے عرب ...
کیا خوبصورت خاتون سے شادی کرنے والے مرد جلد مر جاتے ہیں؟ ایک تحقیق جس نے عرب دنیا میں تہلکہ مچا دیا، حقیقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب دنیا میں گزشتہ روز ایک جعلی تحقیقاتی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خوبصورت عورتوں سے شادی کرنے والے مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور وہ جلد انتقال کر جاتے ہیں۔ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین غیض و غضب سے بھر گئے اور طرح طرح کے بیانات دینے لگے۔ سب سے زیادہ خواتین صارفین نے اس تحقیق کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک سعودی لڑکی نور نے کہا کہ ”اس جعلی رپورٹ میں بدصورت عورتوں کے متعلق بھی کچھ بتایا جانا چاہیے تھا۔“ لیلیٰ نامی ایک اور سعودی لڑکی نے کہا کہ ”ایسی تحقیقاتی رپورٹس کبھی حقیقی نہیں ہو سکتیں،یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ خوبصورت عورتوں سے شادی کرنے پر مردوں کی عمر کم ہو جاتی ہے،مجھے سمجھ نہیں آ سکی کہ خوبصورت عورت اور مرد کی عمر میں کمی آنے میں کیا تعلق ہے۔“
دوسری طرف مردوں کی طرف سے عموماً استہزائیہ بیانات دیکھنے میں آئے۔اکثر نے کہا کہ ”ہم بدصورت عورت کے ساتھ طویل زندگی گزارنے کی بجائے خوبصورت عورت کے ساتھ تھوڑی عمر گزارنے کو ترجیح دیں گے۔“نائف نامی ایک سعودی شخص نے کہا کہ ”میں اس تحقیقاتی رپورٹ سے قطعی اتفاق نہیں کرتا۔“بعض مردوں نے اس رپورٹ کے ایک روشن پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے رائے زنی کی کہ ”اس سے ہماری بدصورت بہنوں کو بھی شادی کا موقع ملے گا اور مرد طویل عمر کے لالچ میں ان سے شادیاں کرنی شروع کر دیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -