کرغزستان، چینی سفارت خانے میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

کرغزستان، چینی سفارت خانے میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں ...
کرغزستان، چینی سفارت خانے میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک)کرغزستان میں چینی سفارت خانے میںزور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہےتاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں واقع چینی سفارتخانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں قریبی

کربلا میں شادی کی تقریب پر خود کش حملہ،15افراد ہلاک

عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہے ،دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے تاہم ابھی تک اس دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔