لاہور ائیرپورٹ پر جہاز سے اغواءاور دہرے قتل کا ملزم گرفتار

لاہور ائیرپورٹ پر جہاز سے اغواءاور دہرے قتل کا ملزم گرفتار
لاہور ائیرپورٹ پر جہاز سے اغواءاور دہرے قتل کا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں سی آئی پولیس نے ایئرپورٹ سے اغوا برائے تاوان اور دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم آصف سعودی عرب جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھااور جہاز کے اندر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تاہم  سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے 2012 میں اقبال ٹاﺅن کے تاجر اطہر جاوید کو اغوا کرکے 15 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم خانیوال میں دو افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

مزید :

لاہور -