قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا، 19 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کااجلاس صبح10 دس بجےمنعقد ہوگا، اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ غیر ملکی دستاویزات کے قانونی جواز کے خاتمہ پر کنونشن کو موثر بنانے کا بل منظوری کیلئے پیش کریں گے، وزیر دفاع بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کا بل2024 قانون سازی کیلئے پیش کریں گے،ٹیلی کمیونیکیشن اپیلٹ ٹریبونل کے قیام کا بل2024 بھی پیش کیا جائے گا،نجکاری کمیشن ترمیمی بل2024 بھی پیش کیا جائےگا۔کارپوریٹ فارمنگ کیلئے دی جانے والی 48 لاکھ ایکڑ اراضی سے آبی بہاؤ میں تبدیلی بارے تشویش پر مبنی توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سال 2023-24 کیلئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھیں گے،وزیرخزانہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ پیش ایوان میں پیش کریں گے، اس کے علاوہ وزیرقانون قومی کمیشن برائے حقوق بچگان کی سالانہ رپورٹ 2023-24 ایوان کے سامنے رکھیں گے،وزیرقانون الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2023 قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے،بیرون ممالک گداگری ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوکر بدنامی کا باعث بننے والوں سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔