پی سی بی نے بارش کے بعد وکٹ سکھانے کا ’جدید‘ طریقہ متعارف کروا دیا

پی سی بی نے بارش کے بعد وکٹ سکھانے کا ’جدید‘ طریقہ متعارف کروا دیا
پی سی بی نے بارش کے بعد وکٹ سکھانے کا ’جدید‘ طریقہ متعارف کروا دیا
سورس: Facebook/PakistanCricketBoard

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بارش سے متاثرہ وکٹ خشک کرنے کے لیے ‘جدید’ طریقہ استعمال کرتے ہوئے ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں جہاں کہیں کرکٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے وہاں کرکٹ کے میچز جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جاتا ہے لیکن پی سی بی کی منطق ہی نرالی ہے اور دنیائے کرکٹ کو ایک نئے طرز سے متعارف کروایا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے  دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے رین الرٹ کے مطابق 29 سے 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔راولپنڈی اور مضافات میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور میچ کے لیے مختص کی جانے والی وکٹ گیلی ہوگئی ہے تاہم وکٹ خشک کرنے کے لیے پی سی بی کے عملے نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گراؤنڈ اسٹاف نے وکٹ خشک کرنے کے لیے پیڈسٹل پنکھے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز وکٹ کے دونوں اطراف پنکھے لگائے گے تاکہ وکٹ کو میچ سے قبل بروقت تیار کیا جاسکے۔

مزید :

کھیل -