ماضی کے بجائے روشن مستقبل کی امید رکھنی چاہئے، ڈاکٹر امجد علی

ماضی کے بجائے روشن مستقبل کی امید رکھنی چاہئے، ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ نیابت کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کیلئے کسی بھی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دینگے اورحلقہ کے تمام علاقوں میں ضرورت کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کا اجراء کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت کے یونین کونسل ٹال اور مینز خپہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علاقے کی سرکردہ شخصیات ضلعی کونسلر ڈاکٹر رحمدل شاہ، حیات خان اور حمید خان کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ماضی میں یہاں کے منتحب نمائندوں نے مختلف طریقوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے اور لوگوں کواحساس محرومی میں مبتلا کرکے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرتے رہے ۔انہوں نے علاقے کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی میں میں منتحب نمائندے ترقیاتی فنڈ زکے صحیح استعمال کو یقینی بناتے تو آج اس علاقے میں اس قدر پسماندگی نظر نہ آتی،تاہم انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ماضی کی ناانصافیوں کو یاد کرکے اپنے روشن مستقبل کو نہیں بھولنا چاہئے۔اس موقع پر یونین کونسل ٹال کے پورے گاؤں کے مکینوں نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی خان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ نے ٹال گاؤں کے باشندوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں کی مد میں 2کروڑ روپے کا اعلان کیا