قلات میں گیس پائپ لائن کے قریب دھماکہ
بلوچستان (مانیٹرنگ ڈیسک) قلات میں گیس پائپ لائن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا جس کے بعدقلات شہر کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے قریب کلی محمد حسنی سے گزرنے والی نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جو کہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔