احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس پر نوازشریف کے اعتراضات مستردکر دیئے

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس پر نوازشریف کے اعتراضات مستردکر دیئے
احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس پر نوازشریف کے اعتراضات مستردکر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس پر نوازشریف کے اعتراضات مستردکر دیئے اور ضمنی ریفرنس میں نئے گواہوں اور شواہد کو ریفرنس کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف تین ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمات کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ضمنی ریفرنس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نیب ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد لانے میں ناکام رہا، فریقین کی تقاریرو ٹی وی انٹرویوز پہلے ہی ریکارڈپر ہیں،نیاملزم آیانہ ہی نئے اثاثوں کی کھوج لگائی گئی،ضمنی ریفرنس میں نیب معذرت ہی کررہا ہے۔
خواجہ حارث نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کوبنیادبناکرایک اورریفرنس دائرکردیاگیا،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کیخلاف نیب کا ضمنی ریفرنس خارج کیا جائے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ الزامات وہی ہیں،نئے گواہ سامنے آئے،اس پر وکیل مریم نوازنے کہا کہ ضمنی ریفرنس میں مریم نوازپرکوئی الزام نہیں،ضمنی ریفرنس کے مطابق مریم نوازلندن فلیٹس کی بینی فیشل مالک نہیں،نیب کے ضمنی ریفرنس کوخارج کیاجائے، وکیل مریم نواز نے کہا کہ ضمنی ریفرنس میں نیب نے نئی کہانی سنائی،ضمنی ریفرنس میں بچوں کے الزامات بھی نوازشریف پرمنتقل کردیئے گئے۔احتساب عدالت نے ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کے اعتراضات مسترد کر دیئے، نئے گواہوں اور شواہد کو ریفرنس کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی اور سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔