خیبر،انجمن نوجوان قبائل کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

 خیبر،انجمن نوجوان قبائل کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خیبر (بیورورپورٹ) صدائے امن مرکز کو فی الفور بند کیجائے۔قبائلی خواتین کی بے عزتی برداشت نہیں۔ چند روپے کی خاطر ہمارے باپردہ خواتین کی عزتیں مجروح کرناایک سازش کے تحت ہورہی ہیں۔اگرحکومت ہمیں ریلف فراہم کرتے ہیں تو پھر صدائے امن پروگرام کی روپے مرد یا بچوں کو دیجائیں۔ اگر تحصیل کمپاؤنڈ سے دفتر منتقل نہ کیا گیا تو نہ ختم ہونے والا دھرنا دینگے۔ان خیالات کا اظہار نوجوانان قبائل کے صدر اسرار احمد شینواری نے احتجاجی مظاہرے سے کیا۔ لنڈی کوتل  بازار میں نوجوانان قبائل کے زیر اہتمام صدائے امن پروگرام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شینواری،پاکستان پیپلز پارٹی خیبر کے صدر حضرت ولی افریدی،مولانا علی حیدر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل تحصیل سے صدائے امن پروگرام کا دفتر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے تاکہ خواتین کی بے پردگی کا مسئلہ حل ہوسکے  تحصیل لنڈی کوتل بازار میں واقعہ ہے جس سے قبائلی روایات کا خطرہ لاحق ہے جو روایات کے مکمل منافی ہے مقررین نے  اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صدائے امن پروگرام کا دفتر لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا مظاہرین نے کہا کہ ہم صدائے امن کے روپے کے خلاف نہیں صرف لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ان کے دفتر قائم ہونے کے خلاف جلد ان کو کسی اور جگہ منتقل کیاجائے کیونکہ اس سے ہمارے خواتین کی بے پردگی  کا مسئلہ پیش ہورہی ہیں جس کے ہم مکمل طور پر خلاف ہے۔