شاہ کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر 4 خواتین قتل 

شاہ کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر 4 خواتین قتل 
شاہ کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر 4 خواتین قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر چارخواتین کو قتل کردیاگیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہ کوٹ کے علاقے بسم اللہ کالونی میں ملزم شکیل نے گھریلو ناچاقی پرتیز دھارآلے سے4 خواتین قتل کردیا، مقتولین میں والدہ، بیوی، ہمشیرہ اور بھابی شامل ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ملزم   کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،  جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔