بچہ نہ ہونے پر دوسری شادی کرنے والے لڑکے کے ساتھ دھوکہ ،کم عمر لڑکی دکھا کر بوڑھی خاتون سے شادی ، گھونگھٹ اٹھا تو دولہے کی والدہ بے ہوش ہو گئی 

بچہ نہ ہونے پر دوسری شادی کرنے والے لڑکے کے ساتھ دھوکہ ،کم عمر لڑکی دکھا کر ...
بچہ نہ ہونے پر دوسری شادی کرنے والے لڑکے کے ساتھ دھوکہ ،کم عمر لڑکی دکھا کر بوڑھی خاتون سے شادی ، گھونگھٹ اٹھا تو دولہے کی والدہ بے ہوش ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رحیم یارخان میں 23سالہ سعیداقبال دوسری شادی کے لیے19سال کی لڑکی دیکھ کرآیا،نکاح کے بعدلڑکی بیاہ کرگھرلے آیاتو45سالہ بوڑھی خاتون نکلی۔
نجی نیوز چینل سٹی 42کی رپورٹ کے مطابق سعید اقبال نے بتایا کہ پہلی بیوی سے بچہ نہ ہونے پرگھروالوں کی خواہش پر دوسری شادی کی، رشتے کے لیے 19 سالہ کلثوم کی تصویردکھائی گئی تھی جب نکاح کے بعدلڑکی کوگھرلے کرآیاتوگھونگھٹ اٹھانے پر45سالہ عورت نکلی جسے دیکھ کر میں ڈرگیاتھا۔سعید اقبال نے بتایا کہ لڑکی والوں نے مجھے کہا تھا کہ شادی سے پہلے لڑکی کاچہرہ نہیں دکھاتے یہ ہمارارواج ہے، اپنی عمرسے بھی بڑی لڑکی کی اپنے بیٹے سے شادی کرواکرمیری والدہ صدمے سے بے ہوش ہوگئی،دودنوں تک میری والدہ صدمے سے شیخ زیدہسپتال میں داخل رہی۔ دودنوں بعد45سالہ دلہن میرے گھر سے پانچ تولہ سونالے کرفرارہوچکی تھی۔ سعید اقبال نے کہا کہ لڑکی والوں نے فیملی کورٹ میں حق مہر کے لیے درخواست دے دی ہے۔ اب میں تیسری شادی کبھی نہیں کروں گا اورحکام بالاسے انصاف کامطالبہ کرتا ہوں۔