ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملاقات، خاتون کو جان کے لالے پڑگئے

ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملاقات، خاتون کو جان کے لالے پڑگئے
ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملاقات، خاتون کو جان کے لالے پڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں خاتون کو اغواءکرکے قتل کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے لیے دردسر بن گیا۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے اس 36سالہ ملزم کی شناخت بنیامین اباڈیا فوسٹر بتائی گئی ہے جس نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک خاتون کو جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا اوراسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی۔

جسٹن سیمنز نامی یہ خاتون کسی طور اپنی جان بچا کر اس کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی اور پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ اس پر ملزم فرار ہو گیا اور تاحال اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جنگلات میں چھپا ہوا ہے اور وہاں سے بھی خواتین کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پولیس کی طرف سے شہریوں، بالخصوص خواتین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ملزم ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے مزید خواتین کو بھی جھانسہ دینے کی کوشش کر سکتا ہے لہٰذا کسی بھی آن لائن ملنے والے شخص سے محتاط رہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بار گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے اور سزا بھی کاٹ چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -