دو مردوں کے ساتھ فحش فلم شوٹ کرتے ہوئے اداکارہ بالکونی سے گر کر ہلاک

برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے شمال مغربی علاقے نووا ایگواکو میں فحش مواد تخلیق کرنے والی ماڈل ایک ہوٹل کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اینا بیاتریز پیریرا الویس اپنی ویڈیوز کے لیے دو مردوں کے ساتھ سین عکسبند کر رہی تھی۔ پولیس نے دونوں افراد کو شامل تفتیش کیا ہے۔ ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ حکام نے ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ شروع کر دیا ہے اور ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید برآں اینا کے موبائل فون کی جانچ بھی جاری ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ معاملہ پیچیدہ ہے اور وہ تمام امکانات کو مدنظر رکھ رہے ہیں۔
یہ واقعہ فور سٹار مونٹ بلانک اپارٹ ہوٹل میں پیش آیا۔ آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو خون آلود چادر میں لپٹے ایک جسم کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جسے اینا پالی کی لاش قرار دیا جا رہا ہے۔
اینا کے بوائے فرینڈ پیڈرو ہنریک نے برازیلین میگزین "کوئم" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "پولیس کے پاس تمام معلومات موجود ہیں اور وہ تحقیقات کر رہی ہے۔ اگر کسی کی غلطی ثابت ہوئی تو اسے سزا ضرور دی جائے گی۔ وہ بالکونی سے گرنے کے باعث ہلاک ہوئی، اسے بچانے کا کوئی موقع نہیں ملا۔"