کورونا ویکسی نیشن کیلئے شناختی  کارڈ کی شرط ختم کی جائے، شہری

کورونا ویکسی نیشن کیلئے شناختی  کارڈ کی شرط ختم کی جائے، شہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ)کورونا ویکسی نیشن کے لئے شناختی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
کارڈ کی شرط ختم کی جائے۔ 50فی صد سے زائد شہریوں کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں۔ جس کے باعث کورونا ویکسی نیشن مہم سستی کا شکار ہے۔ اور ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں بار بار اضافہ ہوجاتا ہے حکومت کو چاہیے کہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے شناختی کارڈ نہ رکھنے والے شہریوں کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث جو لوگ ویکسی نیشن کے خواہش مند ہیں وہ اپنی ویکسی نیشن کراسکیں۔ دوسری طرف شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت نے گھر گھر ویکسی نیشن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث خواتین اور ضعیف لوگ جو ویکسی نیشن سنٹر ز پر نہیں جاسکتے تاحال اسی انتظار میں ہیں کہ ان کو گھروں پر ہی ویکسی نیشن کی سہولت مل جائے گی۔ لیکن حکومت کے گھر گھر ویکسی نیشن کے اعلان پر بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ جس سے ویکسی نیشن مہم سستی کا شکار ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھر گھر ویکسی نیشن کے اعلان پر عملدرآمد کیا جائے۔اور جن لوگوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے ان کی بھی ویکسی نیشن کی جائے۔
شہری