ملتان ریجن،محرم الحرام کاسکیورٹی پلان فائنل،کڑی نگرانی

ملتان ریجن،محرم الحرام کاسکیورٹی پلان فائنل،کڑی نگرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ملتان ریجن وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کا محرم الحرام کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت چودہ ہزار سے زائدپولیس افسران و ملازمان  اور والنٹئر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ریجن کے 910جلوس اور3182مجالس منعقد ہوں گی۔ جلوس کی سکیورٹی کیلئے 10532جبکہ مجالس کی سکیورٹی کیلئے 4414 پولیس افسران، ساتھ ہی والنٹئر تعینات کئے گئے ہیں۔حساس اور اہم جلوس و مجالس کیلئے 109واک تھروگیٹ اور1065میٹل ڈیٹکٹر اور1090سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔ جس کیلئے ریجنل پولیس آ فس میں کنٹرول روم (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
بھی قائم کر دیاگیا ہے، جہاں جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ اور لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھا جائے گا۔ ان سکیورٹی انتظامات کا مقصد محرم الحرام میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول میں رکھنا ہے۔اس موقع پر آر۔پی۔او کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں اتحاد اور رواداری کا درس دیتا ہے علما اکرام محرم الحرام میں متحد رہیں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں تا کہ اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ علما اور ذاکرین محرم الحرام میں لوگوں کو تحمل اور برداشت کی تلقین کریں انشا اللہ تعالی ملتان ریجن وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں امن و امان کی فضا مثالی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد خرم نے گزشتہ روز اچانک محرم روٹس کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ممتاز آباد اور اندرون شہر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا اس موقع پر ایس پی سٹی احمد نواز شاہ اور لائسنس دار  مزین عباس چاون بھی ہمراہ تھیڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی جائے گی جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔طاہر وٹو نے بتایا کہ تجاوزات ختم کرکے روٹس کو اپ گرڈ بھی کیا جارہا ہے۔سی پی او نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے محرم پر مکمل تیار ہیں جبکہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی سے نمٹا جائے گا۔