کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔حادثے میں گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں محمد وسیم، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔