شمسی توانائی سے چلنے والی اے ٹی ایمز مشینوں سے اے ٹی ایمز کے بند ہونے میں کمی کی جا سکتی ہے ‘ عاصم بخش

شمسی توانائی سے چلنے والی اے ٹی ایمز مشینوں سے اے ٹی ایمز کے بند ہونے میں کمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والی اے ٹی ایمز مشینوں کی مدد سے اے ٹی ایمز کے بند ہونے کے اوقات میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے جس سے صارفین کی سہولتوں میں اضافہ سے بینکنگ کے شعبہ کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ بخش انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین عاصم بخش نے کہا ہے کہ انکی کمپنی شمسی توانائی سے چلنے والی اے ٹی ایمز کیلئے ہر طرح کی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں بلا تعطل بینکنگ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 2012ءمیں پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی اے ٹی ایم متعارف کروائی تھی جس کے بعد کئی بینکوں میں اے ٹی ایمز نصب کی گئی ہیں تاکہ بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ صارفین کو بلا تعطل بینکنگ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

مزید :

کامرس -