امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کیلئے منصورہ میں ووٹوں کی گنتی شروع
لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کیلئے منصورہ میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ کے روز شروع ہو گئی ہے۔ ناظم انتخاب برائے امیر جماعت عبدالحفیظ احمدووٹوں کی گنتی کی نگرانی کررہے ہےں ۔گنتی کے عمل میں چاروں صوبوں کے ناظمین انتخاب بھی شریک ہیں ۔گنتی کا عمل دو دن میں مکمل ہوجائے گا۔32200ارکان کو بیلٹ پیپرز جاری کئے گئے تھے ۔امیر جماعت کا انتخاب پانچ سال کیلئے ہوتا ہے ۔
ووٹوں کی گنتی